ورلڈ ٹونٹی : بنگلہ دیش نے عمان کو با آسانی ہرا کر مین راؤنڈ میں جگہ بنا لی

اتوار 13 مارچ 2016 23:07

ورلڈ ٹونٹی : بنگلہ دیش نے عمان کو با آسانی ہرا کر مین راؤنڈ میں جگہ بنا ..

دھرم شالا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13مارچ2016ء ) ورلڈ ٹونٹی کے آخری کوالیفائر مقابلے میں بنگلہ دیش نے عمان کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 54رنز سے شکست دیکر مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ دھرم شالا میں کھیلے گئے میچ میں عما ن نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے کھیلنے دعوت دی تو بنگال ٹائیگرز نے تمیم اقبال کی شاندار سنچری کی بدولت 20 اوور ز میں 180رنز بنا ڈالے۔

تمیم اقبال نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کی پہلی سنچری سکور کی ، وہ 63گیندوں پر 10چوکوں اور 5چھکوں کی مددسے 103رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے ،ان کے علاوہ صابر رحمان 44رنز کیساتھ نمایا ں بلے باز رہے ۔عمان کی جانب سے للچیتا اور خاور نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔ عمان نے ہدف کا تعاقب شروع کیا توانکی اننگز کے 9ویں اوور میں بارش نے میچ روکدیا جس کے بعد عمان کو جیت کے لیے 12اوورز میں 120رنز کا ہد ف ملا تاہم اسکی پوری ٹیم12اوورز میں محض 65رنز سکور کرسکی ، عمان کی جانب سے جتندر 25اور الیاس 13رنز کیساتھ نمایاں بلے بازرہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب نے 4جبکہ تسکین ، الامین ، مشرفی اور صابر نے ایک ، ایک کھلاڑ ی آؤٹ کیا ۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی بنگلہ دیش نے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے مین راؤنڈ کے گروپ اے میں جگہ بنا لی ہے جہاں اس کا پہلا میچ منگل کے روز پاکستان کے ساتھ ہوگا ۔