مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اہلکار مردہ پایا گیا
تازہ ترین : 1

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اہلکار مردہ پایا گیا

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13مارچ۔2016ء)مقبوضہ کشمیرکے ضلع کپواڑہ کے علاقے کرناہ میں بھارتی فوج کے ایک کیمپ میں ایک فوجی اہلکار پراسرار طور پر مردہ پایاگیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والے فوجی اہلکار پنکج کمارکو ٹنگڈار کے علاقے بٹہ پورہ میں فوجی بیرک کے اندر بے ہوش پایاگیا ۔اس کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردے دیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/03/2016 - 22:28:54

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں