عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی سٹاک مارکیٹ اور اقتصادی پالیسیوں کو سراہاہے،پاکستان سٹاک مارکیٹ کی عالمی پذیرائی کے لئے ایس ای سی پی کی کوششیں قابل تعریف ہیں،وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا اعلی سطحی اجلا س سے خطاب

اتوار 13 مارچ 2016 22:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی سٹاک مارکیٹ اور اقتصادی پالیسیوں کو سراہاہے،پاکستان سٹاک مارکیٹ کی عالمی پذیرائی کے لئے ایس ای سی پی کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا،جس میں مجوزہ کمپنیزبل2016کے مشاورتی عمل اورپاکستان اسٹاک مارکیٹ کے فروغ کا جائزہ لیا گیا،چیئرمین ایس ای سی پی نے کمپنیز بل2016کے مسودے پر مشاورتی عمل سے اجلاس کو آگاہ کیا،وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مجوزہ قانون سازی پرتاجروں اور صنعتکاروں کا سیمینار منعقد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں ے پاکستان سٹاک مارکیٹ اور اقتصادی پالیسیون کو سراہا ہے۔

اجلاس کو لندن،نیویارک،ہانگ کانگ میں پاکستان سٹاک مارکیٹ کے روڈ شوزنتائج سے آگاہ کیا گیا،وزیرخزانہ نے پاکستان سٹاک مارکیٹ کی عالمی پذیرائی کیلئے ایس ای سی پی کی کاوشوں کو سراہا۔