ایک عسکری گروہ تشدد کو ہوا دے رہا ہے، حملے اسی سلسلے کی کڑی ہیں: ترجمان رینجرز

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 13 مارچ 2016 21:27

ایک عسکری گروہ تشدد کو ہوا دے رہا ہے، حملے اسی سلسلے کی کڑی ہیں: ترجمان ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13مارچ۔2016ء) ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی میں ایک عسکریت پسند گروہ تشدد اور دہشت گردی کو ہوا دینے میں مصروف ہے، رینجرز کی چیک پوسٹوں پر کریکر حملے اور ادارے پر جھوٹے الزامات اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق ایک عسکریت پسند گروہ مختلف افراد کو پر تشدد کارروائیوں کی ترغیب دے رہا ہے، بعض افراد نے رابطہ کر کے اس کے مذموم عزائم کی نشاندہی کی ہے۔ رینجرز نے ان حرکات کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پرتشدد کارروائیوں پر اکسانے والے افراد کو جلد گرفتار کر لیا جائےگا جبکہ تعاون کرنے والے افراد کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے، عوام ملک دشمن عناصر کے جھانسے میں نہ آئیں۔

متعلقہ عنوان :