عمران خان کا ملتان پہنچنے پر کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال،جلوس کی شکل میں ..
تازہ ترین : 1

عمران خان کا ملتان پہنچنے پر کارکنوں کی جانب سے شاندار استقبال،جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچے،پارٹی کارکنوں کا رقص،بھنگڑے،اونٹ اور بکروں کی قربانی کا صدقہ ،سکیورٹی کے سخت انتظامات،استقبالی جلوس نے ڈیڑھ گھنٹے کا سفر کا 5گھنٹے میں طے کیا،عمران خان ودیگر قائدین کا ہاتھ ہلاکر نعروں کا جواب

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13مارچ۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا ملتان پہنچنے پر کارکنوں نے شاندار استقبال کیا ۔ملتان ائیرپورٹ سے انتخابی حلقہ این اے 153جلالپورپیروالاکے جلسہ گاہ میں بڑے استقبالی جلوس کی شکل میں لے جایا گیا۔پارٹی کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور رقص کیا جبکہ اونٹ اور بکروں کی قربانی کا صدقہ بھی دیا گیا۔

تحریک انصاف کے ممبران قومی وصوبائی اسمبلی بڑے قافلے لیکر جلسہ گاہ پہنچے ۔کارکنان کے شدید رش اور جگہ،جگہ استقبال کی وجہ سے ملتان ائیرپورٹ سے جلسہ گاہ علی مشتاق اسٹڈیم جلالپورپیروالا تک استقبالی جلوس کا ڈیڑھ گھنٹے کا سفر 5گھنٹے میں طے ہوا۔تفصیلات کے مطابق این اے 153جلالپور پیروالا میں انتخابی جلسہ میں شرکت کیلئے تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پارٹی رہنماؤں جہانگیر ترین اور علیم خان کے ہمراہ ملتان پہنچے جہاں ملتان ائیرپورٹ سے انہیں بڑے استقبالی جلوس کی شکل میں این اے 153جلالپورپیروالا کے جلسہ گاہ لے جایا گیا۔

استقبالی جلوس بامن جی چوک،عزیز ہوٹل چوک،پرانا شجاع آباد روڈ ڈبل پھاٹک چوک،سکندرآباد سے ہوتا ہوا جلسہ گاہ پہنچا۔راستے میں جگہ ،جگہ کارکنوں کی طرف سے پارٹی چئیرمین کا شانداراستقبال کیا گیا اور قافلے پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔پارٹی کارکنوں نے گو نوازگو کے نعرے لگائے۔پارٹی چئیرمین عمران خان ، وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور اعجازچوہدری کی طرف سے ہاتھ ہلاکر کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا گیا۔

اس موقع پر کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور بھنگڑے بھی ڈالے۔پی ٹی آئی رہنما ساجد نواز نے عمران خان کی ملتان آمدپر اونٹ اور بکروں کی قربانی کا صدقہ دیا۔استقبالی جلوس کے روٹ پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔سراغ رساں کتوں کے ذریعے روٹ کو کلئیر کیا گیا۔استقبالی جلوس میں تحریک انصاف کے ایم این اے ملک عامرڈوگر،ممبران صوبائی اسمبلی ظہیرالدین علیزئی،حاجی جاوید انصاری ،پارٹی رہنما مخدوم زین حسین قریشی ،ابراہیم خان،حاجی عبدالجبار،اعجازجنجوعہ،بیرسٹر وسیم بادوزئی ودیگر بھی کارکنوں کے قافلوں کے ہمراہ شریک ہوئے۔

وقت اشاعت : 13/03/2016 - 19:50:07

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں