ایف آئی اے امیگریشن سیل کی سیالکوٹ ائیر پورٹ پرکارروائی، 2 بھارتی نژاد آسٹریلوی خواتین کو پاکستانی ویزہ نہ ہونے پر واپس اسی فلائٹ سے آسٹریلیا ڈی پورٹ کر دیا، خواتین کو لانے والی غیر ملکی ائیر لائن کو جرمانہ

اتوار 13 مارچ 2016 19:50

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) امیگریشن سیل نے سیالکوٹ ائیر پورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے 2 بھارتی نژاد آسٹریلوی خواتین کو پاکستانی ویزہ نہ ہونے پر واپس اسی فلائٹ سے آسٹریلیا ڈی پورٹ کر دیا اور خواتین کو لانے والی غیر ملکی ائیر لائن کو جرمانہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سیالکوٹ ائیر پورٹ پر خادیا اوانی ساگر اور آیان خادیا نامی بھارتی نژاد آسٹریلوی خواتین جو غیر ملکی ائیر لائن کے ذریعے سیالکوٹ ائیر پورٹ آئی تھیں دوران چیکنگ پاکستانی ویزہ اور دیگر سفری دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے ایف آئی اے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ نے مذکورہ خواتین کو اسی غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے ڈی پورٹ کر دیا ا ور بغیر ویزہ خواتین کو پاکستان لانے والی ائیر لائن کو جرمانہ کر دیا۔

متعلقہ عنوان :