ورلڈ ٹی ٹونٹی ، پاکستان کو لاحق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تمام کھلاڑیوں، آفیشلز کی انشورنس کرا لی گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 13 مارچ 2016 19:12

ورلڈ ٹی ٹونٹی ، پاکستان کو لاحق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تمام کھلاڑیوں، ..

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان کو لاحق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی انشورنس کروا لی ہے۔آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے تما م ایونٹ انشورڈ ہوتے ہیں اس لیے 15پاکستانی کھلاڑیو ں ا ور 11آفیشلز کی انشورنس کروا لی ہے ۔

(جاری ہے)

انکا مزید کہنا تھا کہ یہ معمول کی پریکٹس ہے ، ایونٹ میں شریک مرد و خواتین کی دیگر 26ٹیمو ں سمیت میچ آفیشلز اور میچ ریفری کی بھی انشورنس کروالی گئی ہے۔

دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں اگر کوئی کھلاڑی حادثے کا شکار ہوتا ہے تو ان کے اہل خانہ کو معاوضہ دیا جائے گا ، پاکستانی ٹیم کولکتہ اور موہالی کے میدانوں پر اپنے میچز کھیلے گی جہاں ہنگامہ آرائی کے خدشے کے پیش نظر ان کی بھی انشورنس کروا لی گئی ہے ۔