بھارت، ریچھ نے حملہ کرکے محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے اہلکار سمیت 3 افراد کو ہلاک کردیا
تازہ ترین : 1

بھارت، ریچھ نے حملہ کرکے محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے اہلکار سمیت 3 افراد کو ہلاک کردیا

نئی دہلی/رائے پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13مارچ۔2016ء)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ریچھ نے حملہ کرکے محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے اہلکار سمیت 3 افراد کو ہلاک کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ریاستچھتیس گڑھ کے علاقے مہاسمند کے مقام پیش آیا جہاں جنگل میں ایک ریچھ نے دو دیہاتیوں اور محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے ایک اہلکار کو حملہ کرکے ہلاک کر دیا ۔

بعد ازاں پولیس اہلکاروں نے اس مادہ ریچھ کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ علاقائی پولیس کے نائب سربراہ راجیش ککریجا کا کہنا ہے کہ یہ ریچھنی کافی خطرناک تھی اور ہر ایک پر حملہ کر رہی تھی۔ یوں اسے موقع پر ہی ہلاک کر دینے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔ ہلاک ہونے والے دو دیہاتیوں اور وائلڈ لائف کے ایک اہلکار کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

وقت اشاعت : 13/03/2016 - 18:57:19

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں