بھارتی نجومی گرین سٹون لوبو نے پاکستانی کر کٹ ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں میگا ایونٹ جیتنے کی پیشنگوئی کر دی

اتوار 13 مارچ 2016 18:57

بھارتی نجومی گرین سٹون لوبو نے پاکستانی کر کٹ ٹیم کے فائنل میں پہنچنے ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13مارچ۔2016ء) بھارتی نامور نجومی گرین سٹون لوبو نے پیشنگوئی کی ہے کہ پاکستانی کر کٹ ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں پاکستان میگا ایونٹ جیت جائے گا، بھارت اخبار کے مطابق نجومی کا کہنا ہے کہ اگر فائنل تک رسائی حاصل کرلے توپاکستان ورلڈکپ کے ممکنہ فاتحین میں سے ہوسکتاہے۔

(جاری ہے)

اپنے کالم میں لوبونے شاہدآفریدی کے ستاروں کا جائزہ پیش نہیں کیا تاہم یہ واضح کیاکہ آنیوالے دنوں میں دیگر ٹیموں اور کپتانوں کے ستاروں پر روشنی ڈالی جائے گی۔

لوبوکاکہناتھاکہ بھارتی کپتان چھوٹے مقابلے جیت سکتے ہیں لیکن بڑے ایونٹ اپنے نام کرنا ناممکن دکھائی دیتاہے۔نجومی کے مطابق،19 مارچ دھونی کے ’حق‘ میں ہے اور کولکتہ میں راونڈ میچ میں بھارت کی فتح ہوگی تاہم فائنل میں پہنچنے پر پاکستان ٹائٹل کو اپنے نام کرسکتاہے۔ نجومی کی اس پیشن گوئی پر پاکستانی شائقین خوش ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :