کے الیکٹرک نے لیاری میں واجبات کی عدم ادائیگی پر متعدد پی ایم ٹیز سے متعدد علاقوں کی بجلی منقطع کردی

اتوار 13 مارچ 2016 17:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) کے الیکٹرک نے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے واجبات کی عدم ادائیگی پر متعدد پی ایم ٹیز سے متعدد علاقوں کی بجلی منقطع کردی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے لیاری کے علاقے نوا لین، عمر لین،بلوچ اسٹا ر ہوٹل سمیت کئی علاقوں میں کاروائی کی گئی، کروڑوں روپے کے واجبات ادا نہ کئے جانے پر کئی پی ایم ٹیز سے ان علاقوں کی بجلی منقطع کردی گئی ہے جبکہ ان علاقوں سے ماہانہ ادائیگیوں کا تناسب صرف 30 سے 35 فیصد تک ہے۔ترجمان کے مطابق متعدد بار ہدایات اور نوٹس کے باوجود واجبات ادا نہ کئے گئے، تاہم ادائیگیوں میں بہتری آنے پر بجلی بحال کردی جائے گی

متعلقہ عنوان :