کراچی میں ہو نے والے دوبم حملوں میں پہلی بارشاپربم کا استعمال کیاگیا
تازہ ترین : 1

کراچی میں ہو نے والے دوبم حملوں میں پہلی بارشاپربم کا استعمال کیاگیا

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ۔2016ء)کراچی میں ہو نے والے دوبم حملوں میں پہلی بارشاپربم کا استعمال کیاگیا ہے تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے رینجرز چو کی پر حملے کیلئے پہلی بار شاپر بم کا استعمال کیا ہے بم میں500گرام آتشی مواد استعمال کیا گیا ہے۔ رینجرز پر دوحملے تین منٹ کے وقفے سے کئے گئے ہیں جس میں دہشتگردکالے رنگ کے شاپر میں آتشی مواد ڈال کر رینجرز چوکی کے باہر پھینک کر فرار ہو گئے دھماکے کے کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا عینی شاہدین کے مطابق حملے میں چوکی کی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا پولیس کا کہناہے کہ حملہ شہر میں خوف وہراس پھیلانے کی کوشش ہے شہری میں سیکیورٹی کی سخت انتطامات کیے گئے ہیں پولیس کی جا نب سے اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/03/2016 - 17:42:23

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں