حکومت آئندہ مالی سال تعلیم اور صحت کے بجٹ میں مزید اضافہ کرے گی، نرگس متین

اتوار 13 مارچ 2016 17:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین ونگ کی سینئر رہنما نرگس متین نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ مالی سال تعلیم اور صحت کے بجٹ میں مزید اضافہ کرے گی،پنجاب کا تعلیمی بجٹ دیگر صوبوں سے زیادہ ہو گا،وزیر اعلیٰ پنجاب کا پروگرام ”پڑھا لکھاپنجاب“کامیابی سے جاری ہے اس میں بھی مزید بہتری لائی جائے گی،سرکاری سکولوں کی تعمیر و مرمت ، پینے کے صاف اور لیٹرین جیسی بنیادی ضروریات پر خصوصی توجہ دی جاری ہے ،اپوزیشن تعلیمی اداروں اور بچوں کے مستقبل کو سیاست کی نظر نہ کریں،وہ گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ”تعلیم و آگاہی “سیمینار سے خطاب کررہی تھی،نرگس متین نے مزید کہا پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مہنگی اور سستی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے ،محکمہ صحت نے سرکاری ادویات چوری کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن شروع کردیا ہے جو کرپٹ افسران غریبوں کے حق پر ڈاکہ ڈالتے ہیں ان کو سرکاری نوکری کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ،ینگ ڈاکٹرز کو بھی چاہیے کہ وہ آئے روز کی ہڑتالوں سے عوم شہریوں کو پریشان نہ کریں ،انہوں نے مزید کہا تعلیم ہر بچے کو بنیادی حق ہے پنجاب حکومت 6سال سے 16کی عمر کے بچوں کو فری تعلیم مہیا کررہی ہے ،سرکاری سکولوں کی کارگردگی پہلے کی نصبت اب مزید بہتر ہو رہی ہے ٹاپ پوزیشن ہولڈر میں سرکاری سکولوں کے بچے سر فہرست ہیں ،سرکاری سکولوں کے ٹیچرز کو بھی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :