خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ادب سرائے انٹرنیشنل کے اسلام آباد چیپٹر کے زیراہتمام چیئرپرسن ڈاکٹر شہناز مزمل کی زیرسرپرستی گولدمیڈل تقسیم کرنے کی تقریب

اتوار 13 مارچ 2016 17:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) ادب سرائے انٹرنیشنل فروغ ادب کے لئے 1987سے چیئرپرسن ڈاکٹر شہناز مزمل کی زیرسرپرستی پوری دنیا میں ادبی خدمات انجام دے رہاہے۔ مارچ کے مہینے میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک بہت ہی اعلیٰ پروگرام انعقاد پذیر ہوا۔ ظفربختاروی وائس پر پریزیڈنٹ چیمبر آف کامرس چئیرمین پاکستان کلچرل کونسل کے تعاون سے اسلام آباد کلب میں ڈاکٹر قاسم بگھیو کی زیرصدارت خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

مقامی شعرا میں گولڈ میڈل تقسیم کیے گئے خواتین کا مشاعرہ بھی ہواادب سرائے انٹرنیشنل کے اسلام آباد چیپٹر کے آغاز کا اعلان بھی کیا گیا احمد فاروق خان اور ایمان فاروق کو چئیرمین مقرر کیا گیا جبکہ منتظم اعلی کی ذمہ دار ی نعمانہ فاروق کے سپرد کی گئی۔ادب سرائے کی چیر پرسن ڈاکٹر شہناز مزمل نے سب کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر قاسم بگھیو نے محمودہ غازیہ، تبسم اخلاق، ڈاکٹر مقصودہ اکبر، فرخندہ شمیم ڈاکڑ شوکت، احمد فاروق خان ایمان فاروق خان میں گولڈ میڈل تقسیم کیے ۔ جبکہ ادب سرائے انٹرنیشنل کی سرپرست اعلیٰ محترم ڈاکٹر شہناز مزمل صاحبہ نے ڈاکٹر قاسم بگھیو اور ظفر بختاوری کو اسناد ِ امتیاز سے نواز۔

متعلقہ عنوان :