ورلڈ ٹی ٹونٹی، امپائر بروس اوکسنفورڈ نے میچ آفیشلز کی حفاظت کا نیا سامان متعارف کرا دیا
ذیشان مہتاب اتوار 13 مارچ 2016 17:36
کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی کے تیاری کے سلسلے میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے گئے وارم اپ میچ میں امپائر بروس اوکسنفورڈ نے میچ آفیشلز کی حفاظت کا نیا سامان متعارف کرا دیا ہے ۔ آسٹریلیوی امپائر بروس آکسنفورڈ نے میچ کے دوران ہاتھ کو گیند لگنے سے بچانے کے لیے آرم گارڈ کا استعمال کیا ،انہوں نے بائیں ہاتھ پر اس گارڈ کا استعمال کیا جسے وہ بلے بازوں کی جانب سے کھیلی گئی شاٹس کو روکنے کے لیے استعمال کرسکیں گی ۔
ان کا یہ اقدام آئی سی سی اور کرکٹ بورڈ کی جانب سے گراؤنڈ امپائرز کو زخمی ہونے سے بچانے کے لیے حفاظتی آلات کی فراہمی کے سلسلے ہی کی ایک کڑی ہے ۔ آسٹریلوی ڈومیسٹک امپائر جان وارڈکوبھارت کے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ رانجی ٹرافی میں امپائرنگ کرتے ہوئے سر پر گیند لگنے سے ہسپتال منتقل کرنا پڑا تھا ۔(جاری ہے)
اس حادثے کے بعد ایک اور آسٹریلوی ڈومیسٹک امپائر جیراڈ ایبود نے بگ بیش لیگ کے دوران ہیلمٹ پہن کر امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیئے تھے جس کے بعد آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دینے والے تمام آفیشلز کو ہیلمٹ مہیا کیے ہیں تاہم ان کااستعمال امپائر کی اپنی مرضی پر ہوگا۔
The latest trial in umpire safety equipment: the shield! #WT20 pic.twitter.com/aALrOfEDkJ
— cricket.com.au (@CricketAus) March 13, 2016
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.