حضرت فاطمہ زہراکا طرزِ حیات عالم نسوانیت کیلئے بہترین آئیڈیل ہے، طارق احمد جعفری

پوری قوم دفاع وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے عساکرپاکستان کے شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے،صدرتحریک نفاذ فقہ جعفریہ

اتوار 13 مارچ 2016 17:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے صدر طارق احمد جعفری نے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ زہراکا طرزِ حیات عالم نسوانیت کیلئے بہترین آئیڈیل ہے خاتون جنت کی سیرت کائنات کی خواتین کیلئے شمع ہدایت ہے،پوری قوم دفاع وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے عساکرپاکستان کے شہداء کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔

یہ بات انہوں نے قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق شہادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا کی مناسب سے عالمی عشرہ عزائے فاطمیہ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم عساکر پاکستان اور اسکے دفاع کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائے عظیم کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے اورپوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بہ شانہ وطن کی حرمت کی حفاظت کیلئے اپنے خون کا آخری قطرہ تک قربان کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضرب عضب آپریشن ،نیشنل ایکشن پلان،فوج کی حمایت اور کالعدم تنظیموں کی مخالفت کی وجہ سے میراورفدا حسین کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیاہے آرمی چیف ،کمانڈرسدرن کمانڈاسکا نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ جذبہ حیدری سے سرشار پاک افواج کے ایک ایک سپاہی جو ہمارے ماتھے کا جھومر اور فخر ہے اس لئے ہر قیمت پر افواج پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عالم نسواں میں فاطمہ زہراء اپنے عزو شرف کی بنا ء پر ممتاز ہیں حضرت زہراروشن ستارہ ہیں ،جس طرح آسمان پر زہرہ اپنی روشنی کی وجہ سے ممتاز ہے اسی طرح فاطمہ اپنے شرف و کمال اور فضل و جلال کی وجہ سے دنیا کی تمام عورتوں پر فوقیت رکھتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حضرت فاطمہ وہ عظیم ہستی ہیں جنہیں رسالت مآب نے اپنا ٹکڑا قراردیا اور دنیا میں واحد خاتون ہیں جن کے استقبال کیلئے حضور ایستادہ ہو جاتے دست بوسی کر کے اپنی جگہ بٹھاتے۔

۔انہوں نے کہاکہ اسلام کی صداقت و حقانیت کو منوانے کیلئے خانوادہ عصمت و طہارت کی پاکیزہ ہستیوں نے گراں قدر کارنامے سرانجام دےئے جن کی سیرت پر عمل کر کے دنیا کو ہر قسم کی برائی اور بدی سے پاک کر کے امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔اس موقع پرایک قرار داد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان کو ناکام بنانے کی کوشش کرنے والی انتظامیہ کی کالی بھیڑیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :