کوئٹہ میں ایف سی اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 5مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا
تازہ ترین : 1

کوئٹہ میں ایف سی اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 5مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ۔2016ء) کوئٹہ میں فرنٹیر کور بلوچستان اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دو ران 5مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے اسلحہ اور منشیات قبضے میں لے لی ۔ایف سی ترجمان کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے بی بی زیارت میں فرنٹیر کور بلوچستان اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 5مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات قبضے میں لے لی۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار افراد کو مزید کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/03/2016 - 17:16:17

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں