سبی میں ایف سی نے تخریب کاری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ریلوے ٹریک پرنصب بم ناکارہ بنادیا

اتوار 13 مارچ 2016 17:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) سبی میں فرنٹیر کور بلوچستان نے تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ریلوے ٹریک پر نصب12کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنادیا۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق اتوار کو سبی کے علاقے میں نامعلوم دہشتگردوں نے تخریب کاری کی غرض سے ریلوے ٹریک پر بم نصب کر ر کھا تھا فرنٹیر کور بلوچستان نے خفیہ اطلاع ملنے پربروقت کارروائی کرتے ہوئے ریلوے ٹریک پر نصب12کلو گرام وزنی بم ناکارہ بناکر تخریب کاری کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان نے بتایا کہ ریلوے ٹریک کو کلیئرکرنے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت کو بحال کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :