پاکستان میں اسکولوں کی تعلیمی اور تدریسی کارکردگی کے لحاظ سے اسلام آباد پہلے نمبر پر آ گیا

فہرست میں آزاد کشمیر دوسرے جبکہ پنجاب تیسرے نمبر پر رہا ،اسلام آباد نے مسلسل تیسرے سال اعزاز بر قرار رکھا

اتوار 13 مارچ 2016 17:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) پاکستان میں اسکولوں کی تعلیمی اور تدریسی کارکردگی کے لحاظ سے اسلام آباد پہلے نمبر پر آ گیا ،فہرست میں آزاد کشمیر دوسرے جبکہ پنجاب تیسرے نمبر پر رہا ۔

(جاری ہے)

ایک غیر سرکاری تنظیم کی طرف سے پاکستان میں تعلیمی درجہ بندی کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2015 ء میں اسلام آباد کے اسکولوں کی تعلیمی کارکردگی مسلسل تیسرے سال بھی ملک کے دیگر علاقوں اور صوبوں سے بہتر رہی ہے۔2014 میں صوبہ پنجاب دوسرے درجہ پر تھاتاہم 2015میں کارکردگی میں 3اعشاریہ 38 فیصد کمی سے ا ب پنجاب تیسرے نمبر پر آگیا ہے، چوتھا نمبر گلگت بلتستان کا قرار دیا گیا ہے۔