چینی فوجی کنٹرول لائن پر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے پہنچ گئے،بھارتی میڈیا کا دعویٰ
اتوار 13 مارچ 2016 17:04
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چینی پیپلزلبریشن آرمی(پی ایل اے) کے اہلکار لائن آف کنٹرول پر پہنچ چکے ہیں جس سے بھارتی سیکیورٹی حکام کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔
(جاری ہے)
اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے نوگام سیکٹر کے مخالف اگلے مورچوں پر پیپلزلبریشن آرمی کے سینئر اہلکاروں کی موجودگی کو دیکھا گیاہے اور پاکستانی فوج کے افسران کے درمیان ہونے والے مواصلاتی رابطوں سے معلوم ہواہے کہ پیپلزلبریشن آرمی کے اہلکار کنٹرول لائن پر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لئے پہنچے ہیں۔
بھارتی حکام کاکہنا ہے کہ پی ایل اے اہلکاروں کو اس سے قبل2015میں تنگدار سیکٹر میں دیکھا گیا تھا،جہاں چینی حکومت کی ملکیتی کمپنی جہلم نیلم ہائیڈرل پاورپراجیکٹ پر کام کررہی تھی۔بھارتی عسکری حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوجی افسروں کے مواصلاتی رابطے سے یہ بھی معلوم ہواہے کہ پی ایل اے کے اہلکار آزادکشمیر میں لیپا ویلی میں شاہراہ قراقرم تک پہنچے کے لیے ایک متبادل راستے کے طورپر سرنگوں کی کھدائی بھی کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.