موجودہ جمہوریت پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے ، پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر موجودہ حکمران ٹھہر نہیں سکتے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کرپشن کی مخالفت کی ، غیر متعصبانہ احتساب پر یقین رکھتے ہیں ، احتساب کے نام پر مختلف صوبوں میں مختلف قوانین کا اطلاق آئین کے منافی ہے ، نیب کو کسی دباوٴ کا شکار ہوئے بغیر غیرجانبدارانہ رویہ اپنانا چاہئے
پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کی صحافیوں سے گفتگو
اتوار 13 مارچ 2016 17:03
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ موجودہ جمہوریت پیپلز پارٹی کی مرہون منت ہے ، پیپلز پارٹی کی حمایت کے بغیر موجودہ حکمران ٹھہر نہیں سکتے ۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کرپشن کی مخالفت کی ہے اور وہ غیر متعصبانہ احتساب پر یقین رکھتی ہے ۔ احتساب کے نام پر مختلف صوبوں میں مختلف قوانین کا اطلاق آئین کے منافی ہے ، نیب کو کسی دباوٴ کا شکار ہوئے بغیر غیرجانبدارانہ رویہ اپنانا چاہئے۔
وہ اوکاڑہ کے سنےئر صحافیوں سے خصوصی ٹیلی فونک بات چیت کررہے تھے ۔میاں منظوراحمد وٹو نے کہا ہے کہ جمہوریت کی خاطر پیپلز پارٹی کی قربانیاں کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ اس ملک میں پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ آمریت کے سامنے سینہ سپر ہوکر عوام کی آواز کو بلند کیا ہے ۔(جاری ہے)
بے نظیر بھٹوکی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی میں قیادت کا جو خلاء پیدا ہواتھا اُسے آصف علی زرداری نے بڑی حدتک پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔
بطور صدر آصف علی زرداری نے اس ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لئے جس روئیے کا اظہار کیاہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے ۔ملک میں نیب کا ادارہ سیاستدانوں کو دباوٴ میں رکھنے کے لئے بنایا گیا تھا جسے ماضی کی حکومتوں نے بطور ہتھیار اپنے مفادات کے لئے استعمال کیااور اپنے مخالفین کو زیرنگوں رکھنے کی کوشش کی ۔ پیپلز پارٹی نے کبھی کرپشن کی حمایت نہیں کی ، ہم کرپشن کے خلاف ہیں اور چاہتے ہیں کہ سب کا احتساب ہونا چاہئے ، صرف سیاستدانوں کا ہی نہیں بلکہ ہر اُس شخص کا احتساب ہو جس نے ملک میں کسی قسم کی بھی کرپشن کی ہو۔صوبہ پنجاب میں بھی وہ ہی احتساب ہونا چاہئے جو کہ صوبہ سندھ میں ہویا صوبہ پختونخواہ میں۔ کسی ایک صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک رکھ کر قوانین کا نفاذ آئین کے منافی ہے جو کسی صورت مناسب نہیں ۔مزید قومی خبریں
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.