سرسوں کی فصل کی برداشت اور کٹائی کاعمل بلاتاخیر شروع کردیاجائے، ماہرین زراعت
اتوار 13 مارچ 2016 16:58
فیصل آباد۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے کہاہے کہ سرسوں میں 30 سے 40فیصد اور رایا میں 70سے 75فیصد پھلیوں کا رنگ بھورا ، دانے سرخی مائل ، پتے زرد ہونے پر فصل کی برداشت اور کٹائی کاعمل بلاتاخیر شروع کردیاجائے جبکہ کٹائی کر کے فصل کے گٹھے چھوٹے باندھے جائیں اور تین، تین یا چار، چار گٹھیوں کو اونچی جگہوں پر بنے ہوئے کھلیانوں میں کھڑی حالت میں رکھا جائے تاکہ پھلیوں کو بارشوں کی وجہ سے نقصان نہ پہنچے۔
ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ فصل کو آٹھ، دس دن کیلئے دھوپ میں اچھی طرح خشک کیاجائے اور اس کے بعدٹریکٹر یا بیلوں کی مدد سے گہائی کر کے بیج کو علیحدہ کر لیاجائے نیز گہائی کا عمل کینولہ تھریشر کی مدد سے بھی کیا جا سکتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ فصل کھیت میں زیادہ دیر کھڑی نہ رکھیں ورنہ دانے جھڑنے شروع ہو جاتے اور پیداوار میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ تازہ برداشت شدہ بیج میں چونکہ نمی زیادہ ہوتی ہے اس لئے گہائی کے بعدبیج کو ذخیرہ کرنے سے پہلے دھوپ میں اچھی طرح خشک کر لیاجائے تاکہ پھپھوندی نہ لگنے پائے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار بیج کو بوریوں میں بھر کے صاف ستھرے گوداموں میں ذخیرہ کریں کیونکہ مندرجہ بالا سفارشات پر عمل کرنے سے 25 سے 30 من پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرسوں اور رایا کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی برداشت کا عمل بے حد اہم اور توجہ طلب ہے کیونکہ برداشت کا وقت اور طریقہ فصل کی پیداوار اور کوالٹی پر بہت اثر انداز ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وقت پر کاشت کی گئی فصل گندم سے پہلے پک کر تیار ہو جاتی ہے لہٰذا تیار شدہ فصل کو بروقت برداشت کرنا نہایت ضروری ہے کیونکہ موزوں وقت سے پہلے برداشت کرنے کی صورت میں بیج کمزور اور غیر معیاری ہوتا ہے اور بیج میں تیل کی مقدار بھی کم ہوتی ہے جبکہ برداشت میں زیادہ تاخیر کرنے کے نتیجے میں پھلیاں کھیت ہی میں جھڑنا شروع ہو جاتی ہیں اور پیداوار میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.