چیچہ وطنی،کسووال ریلوے پھاٹک پر موٹر سائیکل سوار ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا

اتوار 13 مارچ 2016 16:51

چیچہ وطنی ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) کسووال ریلوے پھاٹک پر موٹر سائیکل سوار ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گاوٴں1،14ایل کا رہائشی نوازگجر اپنے 22سالہ بیٹے محمد فہد نواز کے ہمرا ہ خریداری کیلئے شہر آرہا تھا کہ کسووال ریلوے پھاٹک پشاور سے کراچی جانیوالی خیبرمیل ایکسپریس کی آمد کے باعث بند تھا، جس پر نواز گجر موٹر سائیکل سے اتر گیا اوراسکے بیٹے محمد فہد نے موٹر سائیکل ممنوعہ راستے سے گزارنے کی کوشش کی ،تاہم اسی اثنا میں ٹرین آگئی جس کی زد میں آکرمحمد فہد شدیدزخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :