الیکشن کمیشن کا 15مارچ کوپی ایس 59بدین کے 37پولنگ اسٹیشنوں پر ضمنی انتخابات کے موقع ..
تازہ ترین : 1

الیکشن کمیشن کا 15مارچ کوپی ایس 59بدین کے 37پولنگ اسٹیشنوں پر ضمنی انتخابات کے موقع پر رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ۔2016ء) الیکشن کمیشن نے 15مارچ کوپی ایس 59بدین کے 37پولنگ اسٹیشنوں پر ضمنی انتخابات کے موقع پر رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے ۔وزارت داخلہ کی جانب سے ڈی جی رینجرز سندھ کو جاری کی گئی ہدایات کے مطابق انتخابات کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے اور اس حوالے سے 14تا16مارچ کے دوران انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے سندھ کے صوبائی محکمہ داخلہ اور صوبائی حکومت سے قریبی رابطے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ضمنی انتخابات 37پولنگ اسٹیشنز پر منعقد ہونگے ۔

وقت اشاعت : 13/03/2016 - 16:47:13

اپنی رائے کا اظہار کریں