الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 153اور این اے 101میں ضمنی انتخابات کے موقع پر پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

اتوار 13 مارچ 2016 16:42

الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 153اور این اے 101میں ضمنی انتخابات ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 153اور این اے 101میں ضمنی انتخابات کے موقع پر ڈیوٹی دینے کیلئے پاک فوج کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ضمنی انتخابات 17اور 22مارچ کو منعقد ہونگے ۔الیکن کمیشن نے فوج کی تعیناتی کیلئے وزارت دفاع کے سیکرٹری کو خط لکھا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ فوج کی تعیناتی کا فیصلہ حساس صورتحال کے پیش نظر کیا گیا جبکہ اس حوالے سے سیاسی جماعتوں ، صوبائی الیکشن کمیشنر اور ضلعی ریٹرننگ افسران نے بھی فوج کی تعیناتی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے اپنے خط میں سیکرٹری دفاع سے کہا ہے کہ وہ ضمنی انتخابات کے موقع پرپولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر فرائض کی ادائیگی کیلئے پاک فوج کے اہلکاروں کی تعیناتی کیلئے مناسب اقدامات کرے ۔

متعلقہ عنوان :