صومالی سیکورٹی فورسز نے الشباب کے 2 ارکان کو ہلاک اور 3کو زخمی کر دیا

اتوار 13 مارچ 2016 16:40

مو غادیشو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) صومالیہ میں سیکورٹی فورسز نے شدت پسند تنظیم الشباب کے 2 ارکان کو ہلاک اور 3کو زخمی کر دیا ہے ذرائع ابلاغ کر مطابق صومالیہ کے نیشنل سیکورٹی فورسزکے کرنل محمد عمر عنداللہ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے العلی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے شدت پسند تنظیم الشباب کے 2 ارکان کو ہلاک اور 3کو زخمی کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اسی علاقے میں سیکورٹی فورسز نے شدت پسند تنظیم الشباب کے 150ارکان کو ہلاک کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :