اتوار کے روز گرجا گھروں پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات
تازہ ترین : 1

اتوار کے روز گرجا گھروں پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ۔2016ء) اتوار کے روز سرگودھا اور گردونواح میں گرجا گھروں پر کرسمس کے حوالے سے عبادات کے سلسلہ میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔اس سلسلہ میں ضلع بھر کے تمام گرجا گھروں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیساتھ ساتھ اجتماعات میں شرکت کیلئے آنیوالے افراد کو جامہ تلاشی کے بعد اندر جانے دیا گیا۔اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

وقت اشاعت : 13/03/2016 - 16:40:39

اپنی رائے کا اظہار کریں