سنگین مقدمات میں مطلوب13 اشتہاری مجرمان گرفتار

اتوار 13 مارچ 2016 16:39

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) سرگودھا پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب13مجرمان اشتہاریوں کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودہا پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھاکیپٹن (ر) سجاد حسن خان منج کی ہدایت پر مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر بھلوال پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب کلیم عباس اور سلیم عباس سکنائے نبی شاہ بالا کو گرفتار کر لیا جبکہ تھانہ پھلروا ن پولیس نے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب سرفراز احمد ، محمد ممتاز سکنائے دھوری ، تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے احمد یار سکنہ بکھر بار کو گرفتار کر لیا ہے ۔

اسی طرح دیگر مقدمات میں مطلوب تھانہ سٹی پولیس نے محمد عظیم اور محمد ارشد سکنائے بلاک 16سرگودھا ، تھانہ سیٹلائٹ ٹاوٴن پولیس نے رفاقت علی سکنہ چک82جنوبی، تھانہ اربن ایریا پولیس نے محمد عدنان سکنہ گجرنوالہ، تھانہ صدر پولیس نے صابر سکنہ چک104جنوبی، تھانہ عطاء شہید پولیس نے احسان اللہ سکنہ چک 45جنوبی، تھانہ میانی پولیس نے اختر عمران سکنہ چک سیداں ، تھانہ جھاوریاں پولیس نے خضر حیات سکنہ جہان آبادکو گرفتار کر لیا ہے ۔ گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :