قربانیاں دینے والے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں:چوہدری شاہ نواز رانجھا
تازہ ترین : 1

قربانیاں دینے والے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں:چوہدری شاہ نواز رانجھا

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ۔2016ء)پاکستان مسلم لیگ( ن) ضلع سرگودھا کے صدر چوہدری شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں کلین سویپ سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ ضلع سرگودھا پاکستان مسلم لیگ( ن) کامضبوط قلعہ ہے۔بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستیں ورکروں کو دی جائیں گی، قربانیاں دینے والے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنا اولین ترجیح ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزتحصیل میونسپل اتھار ٹی ہال ساہیوال میں نومنتخب یوسی چیئرمینز اور کونسلرز کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے بلدیاتی الیکشن میں دن رات کام کیا اور پارٹی کی جیت کیلئے بھرپور جدوجہد کی ،یہی وجہ ہے کہ آج ہم فخر سے اپنے کارکنوں کو ان کا جائز مقام دینے کی پوزیشن میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ( ن) نے ضلع بھر کی طرح تحصیل ساہیوال سے بھی واضح اکثریت حاصل کی ہے اوراین اے 68 اور حلقہ پی پی37میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان کو ان کاجائز مقام دلانا ہی میرا نصب العین ہے۔

وقت اشاعت : 13/03/2016 - 16:37:32

اپنی رائے کا اظہار کریں