سائنسدانوں نے ماحول دوست پلاسٹک تیارکرلیا

اتوار 13 مارچ 2016 16:37

سائنسدانوں نے ماحول دوست پلاسٹک تیارکرلیا

سٹینفورڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) امریکی سائنسدانوں نے کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس اور پودوں کے ذریعے ماحول دوست پلاسٹک تیار کرلیاہے۔ ایک سائنسی جریدے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع سٹینفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ٹیم نے کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس (سی او ٹو ) اورپودے کے مٹیریل کے ذریعے ماحول دوست پلاسٹک تیار کرلیاہے۔

(جاری ہے)

سائنسدانوں نے کاربونیٹ کی کاربن ڈائی آکسائیڈ اورفیرک ایسڈکی آمیزش کے ذریعے پلاسٹک جز پولیسٹر کا متبادل پولیتھین فرنڈیکارباکسیلیٹ (پی ای ایف ) تیار کیاہے۔یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر آف کیمسٹری میتھیو کانان نے میڈیا کو بتایاکہ اس متبادل پلاسٹک کا استعمال گرین ہاوٴس گیس کے اخراج میں کمی کے علاوہ پلاسٹک بو تلیں ، فیبرکس ، الیکٹرونکس اور پیٹرولیم سے تیار کردہ دیگر مصنوعات کا بہترین کم کاربن والا متبادل ثابت ہوگا۔