عراق میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں

اتوار 13 مارچ 2016 16:35

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) عراق کے سرحدی محافظوں نے مغربی عراق میں واقع صوبے الانبار کی سرحدی چوکی پر داعش دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔داعش دہشت گردوں نے صوبے الانبار میں مکرالنوام کی سرحدی چوکی پر بارود سے بھری گاڑی سے حملہ کرنے کی کوشش کی جسے عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے ناکام بناتے ہوئے نو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

دوسری جانب عراقی سیکورٹی فورسز نے الانبار کے صدر مقام الرمادی کے شمال مغرب میں واقع علاقے السفیر کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

(جاری ہے)

اس علاقے کی آزادی کے بعد ہزاروں محصورعراقیوں کو دہشت گردوں سے نجات مل گئی ہے۔السفیر کے علاقے میں سیکورٹی اہلکاروں نے مختلف کاروں میں نصب کئی بم بھی ناکارہ بنا دیئے۔ ادھر عراقی عوامی رضاکاروں نے صوبے صلاح الدین میں الدجیل اور علاس نامی تیل کے کنووٴں پر داعش کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے پینتالیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ایک اور خبر کے مطابق ایرانی ڈاکٹروں کی ٹیم، صوبے کرکوک کے علاقے تازہ پہنچ گئی ہے جہاں اس نے داعش دہشت گرد گروہ کے کیمیائی حملے میں متاثر ہونے والے افراد کا علاج و معالجہ شروع کر دیا جبکہ بری طرح سے متاثر ہونے والے افراد کو معالجے کے لئے تہران منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :