امریکا میں چینی کی زیادہ کھپت کے باعث اس کی اضافی درآمد کا امکان

اتوار 13 مارچ 2016 16:34

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مارچ۔2016ء) امریکا نے چینی کی زیادہ کھپت کے باعث اس کی اضافی درآمد کی توقع ظاہر کر دی۔محکمہ ذراعت کی جانب سے گزشتہ روز جاری رپورٹ کے مطابق فروری کے دوران ملک میں چینی کی کھپت 13.5 ملین ٹن رہی جبکہ ایک ماہ قبل یہ مقدار 12.8 ملین ٹن رہی تھی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ چینی کی ملکی پیداوار میں کمی کا سامنا ہے جبکہ اس کی کھپت میں اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث 2015-16 ء کے اختتام تک چینی کی اضافی مقدار درآمد کرنی ہوگی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ستمبر کے اختتام تک 3.20 ملین ٹن چینی کی درآمد کرنی ہوگی جو کہ پیشگی اندازے 3.16 ملین ٹن سے کچھ ہی زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :