شامی باغیوں کا میزائل کی مددسے حکومتی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ
تازہ ترین : 1

شامی باغیوں کا میزائل کی مددسے حکومتی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ۔2016ء)شامی کے شدت پسند باغیوں نے حما صوبے کے وسطی علاقے میں حکومتی فورسز کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اتوارکو جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایاکہ یہ طیارہ حما کے وسطی علاقے میں ایک گاؤں پر پرواز کر رہا تھا، جہاں اسے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی مدد سے نشانہ بنایا گیا۔ آبزویٹری کے مطابق باغیوں کی جانب سے اس جنگی طیارے پر دو میزائل فائر کیے گئے، جن میں سے ایک اس طیارے کو لگا۔ حکومت کے حامی ایک فیس بک پیج پر بتایا گیا ہے کہ ایک مِگ 21 طیارہ کفرنابودا کے علاقے میں تکنیکی وجوہات کی بنا پر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

وقت اشاعت : 13/03/2016 - 16:16:23

اپنی رائے کا اظہار کریں