یمن میں اتحادی فورسزکے تازہ فضائی حملے، القاعدہ کے 18جنگجو ہلاک
عدن سے متعددگاڑیوں پر سوارہوکر مغربی علاقے جانے والے جنگجوؤں کو میزائلوں سے نشانہ بنایاگیا،یمنی حکام حملوں میں 20عام شہری اورمقامی تین سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے،جنگی طیاروں نے ایک سرکاری عمارت کو بھی نشانہ بنایا
اتوار 13 مارچ 2016 16:15
صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) جنوبی یمن کے بندرگاہی شہر عدن پر سعودی عرب کی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد کے تازہ فضائی حملوں میں دہشت گرد نیٹ ورک القاعدہ کے 18مشتبہ جنگجو مارے گئے جبکہ حملوں میں 20عام شہری اور تین مقامی سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ ان فضائی حملوں میں ایسے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا، جو متعدد گاڑیوں پر سوار تھے۔
اس دوران ایک حملے کا ہدف شہر میں مقامی حکومت کی ایک عمارت بھی بنی، میڈیارپورٹس کے مطابق یمن کی سیکورٹی فورسزاورطبی حکام نے بتایا کہ یہ فضائی حملے عدن شہر کے المنصورہ نامی علاقے پر ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کیے گئے۔عدن میں المنصورہ کا علاقہ مختلف عسکریت پسند گروپوں کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے اور وہاں حوثی باغیوں کی ایران نواز شیعہ ملیشیا کے خلاف سعودی عسکری اتحاد کی طرف سے گزشتہ برس جولائی میں شروع کی جانے والی جنگی کارروائیوں کے دوران اب تک کئی بڑے حملوں میں مقامی سکیورٹی حکام کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.