ایشیا کپ میں جو ہو گیا سو ہو گیا ورلڈ ٹی ٹوئنٹی الگ ایونٹ ہے بھرپور پرفارمنس دینے کا اچھا موقع ہے شعیب ملک

بھارت میں قومی ٹیم اچھا پرفارمنس کریگی ٹیم کی ضرورت کے مطابق ہر نمبر پر کھیلتا رہا آئندہ بھی تیار ہوں پریس کانفرنس

اتوار 13 مارچ 2016 16:07

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء) پاکستان کے تجربہ کار آل راونڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں جو ہو گیا سو ہو گیا  ورلڈ ٹی ٹوئنٹی الگ ایونٹ ہے ،یہ اچھا موقع ہے کہ اس میں بھرپور پرفارمنس دیں اور پاکستان کو دنیا کی دیگر ٹیموں کے مقابل لا کھڑا کریں۔کولکتہ کے ایڈین گارڈن میں میڈیا سے گفتگو میں شعیب ملک نے کہا کہ ایشیا کپ میں جو ہوا وہ ماضی کا حصہ ہے اور پروفیشنل کرکٹ میں ایسا ہو جاتا ہے،لیکن بھارت میں ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

(جاری ہے)

شعیب ملک نے کہا کہ انہوں نے کیرئیر کا آغاز بطور اسپنر کیااور پھر بیٹسمین بن گئے، وہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق ہر نمبر پر کھیلتے رہے ہیں اور آئندہ بھی تیار ہیں ، وہ اپنی مہارت بڑھانے کیلیے محنت کر رہے ہیں۔شعیب ملک نے اس موقع پراچھی سیکورٹی دینے پر بھارتی حکومت کا شکریہ ادا کیا اورساتھ ہی کہا کہ ان کی اہلیہ کا تعلق بھارت سے ہے وہ بہت بار یہاں آچکے ہیں ،انہیں کبھی سیکورٹی کا مسئلہ درپیش نہیں آیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ تمام تر توجہ صرف ورلڈ ٹی 20 پر مرکوزرکھنی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :