اورنج لائن ٹرین کیخلاف تحریک انصاف کااحتجاج ناکام ہوگیا ،اب سیاست نہ کی جائے‘ ..
تازہ ترین : 1

اورنج لائن ٹرین کیخلاف تحریک انصاف کااحتجاج ناکام ہوگیا ،اب سیاست نہ کی جائے‘ عرفان دولتانہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کے خلاف تحریک انصاف کااحتجاج ناکام ہوگیا ہے اب اس منصوبے پر سیاست نہ کی جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان تعصب کی عینک اتاریں،دنیا جانتی ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کا روٹ ٹریفک کاؤنٹ سروے کروانے کے بعد باقاعدہ تحقیق کر کے اختیار کیا گیا ہے۔ علی ٹاؤن رائے ونڈ روڈ سے ڈیرہ گجراں جی ٹی روڈ تک ٹریک کی کل لمبائی 27کلو میٹر ہے جس پر 26سٹیشن تعمیر کئے جائیں گے ۔یہ ٹریک شہر کے مصروف اور گنجان آباد علاقوں سے گزرے گا اور اس سے روزانہ اڑھائی لاکھ سے زائد شہری مستفید ہوں گے ۔

وقت اشاعت : 13/03/2016 - 16:07:58

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں