انسدادِدہشتگردی کی خصوصی عدالت لاہورکے جج خواجہ ظفر اقبال2 اپریل کو ریٹائر ہوجائیں گے

اتوار 13 مارچ 2016 16:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 مارچ۔2016ء)انسدادِدہشتگردی کی خصوصی عدالت لاہورکے جج خواجہ ظفر اقبال 2 اپریل کو مدت ملازمت پوری ہونے پر اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے انسدادِدہشتگردی کی خصوصی عدالت لاہورکے جج خواجہ ظفر اقبال کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔خواجہ ظفر اقبال اس وقت ایڈمن جج کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور ان کی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاوٴن سمیت متعدد اہم نوعیت کے مقدمات زیر سماعت ہیں ۔