چین انٹرنیشنل میری ٹائم جوڈیشل مرکز قائم کرے گا ، چیف جسٹس ژاؤ جیانگ

یہ اقدام قومی خودمختاری و سمندری حقو ق کی تحفظ کی کوشش کی تازہ ترین کڑی ہے ، ارکان اسمبلی سے خطاب

اتوار 13 مارچ 2016 15:56

بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء) سپریم پیپلز کورٹ ( ایس پی سی ،عدالت عظمیٰ )کی ایک رپورٹ میں اتوار کو کہا گیا ہے کہ قومی خود مختاری اور سمندری حقوق کے تحفظ کی تازہ ترین کوشش کے سلسلے میں بین الاقوامی میری ٹائم جوڈیشل سینٹر قائم کیا جائے گا ۔ چیف جسٹس ژاؤ جیانگ نے قومی قانون ساز اسمبلی کے ایک مکمل اجلاس میں ایس پی سی کی کارکردگی کے بارے میں ایک رپورٹ میں کہا کہ چین بھر میں عدالتیں ملک کو ”میری ٹائم پاور “ بنانے کی قومی حکمت عملی پر عملدرآمد کیلئے کام کریں گی ۔

ژو نے قریباً 3000قانون سازوں کو بتایا کہ ہمیں چین کی قومی خودمختاری ، سمندری حقوق اور دیگر بنیادی مفادات کے لئے پر عزم تحفظ کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں میری ٹائم کورٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانا چاہئے اور بین الاقوامی میری ٹائم جوڈیشل مرکز قائم کرنا چاہئے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کے مطابق چینی عدالتوں نے گذشتہ سال قریباً 16000میری ٹائم کیسز نمٹائے جو کہ دنیا میں سب سے زیادہ کیسز ہیں اس کے علاوہ ملک عالمی سطح کے حوالے سے میری ٹائم عدالتوں کی سب سے زیادہ تعداد کا حامل ہے ، اس سے قبل کی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ 1984ء جب اس قسم کی پہلی عدالت قائم کی گئی اور 2013ء کے درمیان تین عشروں میں چین کی میری ٹائم عدالتوں نے قریباً 225000کیسز نمٹائے جن میں 70سے زیادہ ممالک اور علاقے ملوث تھے ۔

آٹھ ہزار کے لگ بھگ بحری جہازوں جن میں 1660غیر ملکی تھے حرا ست میں لئے گئے اور اس مدت کے دوران 663نیلام کر دیئے گئے ۔ژاؤ نے کہا کہ ایک قابل قدر کیس میں چینی ماہی گیر کشتی من ژیاؤ ژاؤ 01971ملوث ہے جسے ستمبر 2014ء میں جزائر ڈیاؤ یو کے ساحل سے پرے پانامہ کے پرچم بردار ،مال بردار جہاز کے ساتھ ٹکر میں نقصان پہنچا ۔ چینی جہاز کے مالک نے یہ معاملہ جنوب مشرقی چین نے ژیا من میری ٹائم عدالت میں پہنچایا جسے مصالحت کے ذریعے نمٹا دیا گیا ۔چیف جسٹس نے کہاکہ یہ معاملہ علاقے پر چینی دائرہ کار کا مظہر ہے ۔

متعلقہ عنوان :