فلم”جوانی پھرنہیں آنی 2 “سے قبل ہمایوں کی ایک اور فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی

اتوار 13 مارچ 2016 15:48

فلم”جوانی پھرنہیں آنی 2 “سے قبل ہمایوں کی ایک اور فلم سینما گھروں کی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) کامیڈی بلاک بسٹر”جوانی پھر نہیں آنی“ کی کامیابی کے بعد اداکار ہمایوں سعید اب اپنی ایک اور فلم کی تیاریوں میں مصروف ہیں،ایک طرف جہاں ’جوانی پھر نہیں آنی‘کا سیکوئل بنایا جائے گا، وہیں ہمایوں سعید ایک ایسی فلم بھی پروڈیوس کرنے جارہے ہیں، جس کی کہانی دو محبت کرنے والے افراد کے گرد گھومتی ہے،یقینا ”جوانی پھر نہیں آنی“کے ڈائریکٹر ندیم بیگ کی ہدایات اور مشہور ڈرامے ’پیارے افضل‘ کے رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کے قلم سے لکھے گئے اسکرپٹ کی صورت میں شائقین کو ایک معیاری رومانٹک فلم دیکھنے کو ملے گی۔

(جاری ہے)

ہمایوں سعید فلم میں ہیرو کا کردار ادا کریں گے، جبکہ نامور اداکارہ ثمینہ پیرزادہ اور صبا حمید بھی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔ معروف اداکار و ڈائریکٹر ندیم بیگ کا کہنا تھا کہ فلم کی ہیروئن کی تلاش ابھی جاری ہے،فلم کا نام ابھی تک فائنل نہیں کیا جاسکا تاہم یہ ضرور فائنل ہے کہ اس کے کچھ حصوں کی شوٹنگ رومانیہ میں ہوگی جبکہ بقیہ شوٹنگ پنجاب میں کی جائے گی۔ندیم بیگ نے مزید بتایا کہ فلم رواں سال ریلیز سینما گھروں نے نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :