بھارتی اداکارہ انوشکا شرما ریسلر بن گئیں

اتوار 13 مارچ 2016 15:48

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما ریسلر بن گئیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ کی حسینہ انوشکا شرما سلمان خان کی آنے والی نئی فلم’ ’سلطان“میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جس میں ڈھلنے کے لئے انھوں نے کئی ہفتوں پر مشتمل ریسلنگ ٹریننگ مکمل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما نے باقاعدہ ماہرین کی زیر نگرانی چھ ہفتوں پر مشتمل سخت ٹریننگ مکمل کرلی ہے جس کے دوران ریسلنگ کے مختلف داؤ پیچ بھی سیکھ لئے ہیں۔

فلم”سلطان “میں انوشکا ایک ریسلر کے کردار میں نظر آئیں گی جبکہ ان کے مدمقابل سلما ن خان بھی ریسلر کے کردار میں ڈھلنے کے لئے کافی محنت کر رہے ہیں۔یش راج فلمز کے بینر تلے اس فلم میں انوشکا پہلی بار دبنگ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی جس کے لئے نا صرف وہ بہت خوش ہیں بلکہ بہت محنت بھی کر رہی ہیں۔ یہ فلم رواں سال عید کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :