وزارت داخلہ کا پولیس اہلکاروں کو ترقی دینیکی بجائے نئی بھرتیوں پر غور شروع ۔
ترقیوں کے منتظر 400 اہلکاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
اتوار 13 مارچ 2016 15:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) وزارت داخلہ نے اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو ترقی دینے کی بجائے نئی بھرتیوں پر غور شروع کر دیا۔
(جاری ہے)
انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ملک میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کی نفری میں اضافہ کرنے کے لئے نئی بھرتیاں کرنے پر غور شروع کیا ہے لیکن حکومت کے اس اقدام سے وفاقی پولیس میں موجود 400 ہیڈکانسٹیبل جو مطلوبہ تعلیمی معیار کے حامل ہیں اور 2009 سے ترقیوں کے منتظر ہیں ان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
مذکورہ اہلکار چھ سال قبل اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے لئے مطلوبہ کورس بھی کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت ان کو ترقی دینے کے موڈ میں نہیں نظر آتی۔ انٹرمیڈیٹ کوالیفائیڈ ہیڈ کانسٹیبلزنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نئی بھرتیوں کی بجائے انہیں ترقی دی جائے اور انہیں ملک و قوم کے لئے خدمات سر انجام دینے کا موقع فراہم کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.