فیصل آباد ، ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ چودھری عبدالغفور کا چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ

اتوار 13 مارچ 2016 15:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) فیصل آباد تعمیراتی کاموں اور میگاپراجیکٹ میں کرپشن میں ملوث گرفتار ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ چودھری عبدالغفورسے تفتیش کے لئے احتساب بیورو نے مزید چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ احتساب عدالت سے حاصل کر لیا ہے ۔آن لائن کے مطابق احتساب بیورو پنجاب نے ای ڈی او فنانس چودھری عبدالغفور کو شیخوپورہ میں اپنی تعیناتی کے دوران کرپشن کرنے پر گزشتہ روز فیصل آباد سے گرفتار کیا تھا گرفتاری کے دوران مزید انکشاف ہوا کہ ملزم چودھری عبدالغفور نے فیصل آباد میں تعیناتی کے دوران بھی مختلف تعمیراتی کاموں اور میگاپراجیکٹ میں کرپشن کی ہے ۔

آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری سے قبل فیصل آباد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے والے ٹھیکیدار عزیز اور محکمہ پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے انجینئر اعجاز اور ایک ریٹائرڈ انجینئر کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جنہوں نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ کروڑوں روپے کی کرپشن میں ضلعی انتظامیہ کے بعض اعلی افسران بھی شامل ہیں جبکہ غبن کی گئی رقم واپس خزانے میں جمع کرانے کے لئے تیار ہیں اس سلسلہ میں گرفتار ٹھیکیدار ، انجینئر اور ریٹائر انجینئر پلی بارگین شرو ع کر دی ہے جبکہ احتساب بیورو نے ای ڈی او فنانس اینڈ پلانگ چودھری عبدالغفور جنہیں ایک ہفتہ قبل اپنے دفتر ڈی سی او آفس سے گرفتار کیا گیا تھا مزید احتساب عدالت میں پیش کر چودہ روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلہ میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں ۔

متعلقہ عنوان :