سعودی عرب ،آئی ٹی کا کاروبار سعودی شہر یو ں کے حوالے کر نے کا فیصلہ
ایک لاکھ سے ز ائد پا کستا نیو ں کے بے روز گا ر ہو نے کا امکا ن
اتوار 13 مارچ 2016 15:39
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) سعودی عرب کی وزارت محنت نے ملک بھر میں کمپیوٹر ، لیب اور موبائل فون کی خریدو فروخت اور مرمت کے علاوہ آئی ٹی کا کاروبار سعودی عرب کے رہائشی شہریت رکھنے والے مرد و خواتین کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ کام چھ ماہ میں مکمل کیا جائے گا ۔ آن لائن کے مطابق سعودی عرب کے اس نئے احکامات کی روشنی میں پاکستان سے سعودی عرب میں موبائل اور آئی ٹی کا کاروبار کرنے والے ایک لاکھ سے زائد افراد نہ صرف بیروزگار ہو ں گے بلکہ انہیں واپس اپنے ملک پاکستان میں آنا پڑے گا جس سے ملک میں بیروزگاری میں مزید اضافہ ہو گا ۔
آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب کے وزیر محنت ڈاکٹر مفرج بن سعاد الحقبانی نے حکومت کی طرف سے کئے گئے فیصلے کے مطابق جو متن جاری کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں موبائل فون کی خرید و فروخت اور کمپیوٹر کے شعبہ کو سعودی عرب کے مرد و خواتین شہریوں کے لیے مخصوص کر دیا گیا ہے اعلامیہ کے مطابق کہا گیا ہے کہ یکم جمادی الثانی ( اپریل سے ) چھ ماہ کی مہلت دی گئی ہے اور اس سلسلہ میں متعلقہ سہولت کاروں جن کی اکثریت پاکستانی ہے کو پابند کیا گیا ہے کہ تین ماہ کے اندر یکم رمضان سے موبائل کی فروخت اور مرمت کے شعبہ میں کم از کم پچاس فیصد سعودی شہریوں کی بھرتی کو یقینی بنایا جائے اور پھر یکم ذالحج سے اس کی شرح سو فیصد تک پہنچا دی جائے اور اس سلسلے میں سعودی وزارت محنت نے واضح کیا ہے کہ اس فیصلہ کا مقصد سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمند سعودی شہری جن میں مرد و خواتین شامل ہیں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنا ہیں ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.