لاہور:گیس سلنڈر پھٹنے سے4افراد زخمی ہوگئے
تازہ ترین : 1

لاہور:گیس سلنڈر پھٹنے سے4افراد زخمی ہوگئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ۔2016ء)لاہور میں گیس کا سلنڈر پھٹ جانے کے باعث چار افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔لاہور کی نشاط کالونی میں اچانک گیس کا سلنڈر پھٹ گیا جس کے باعث دھماکا ہوا اور آّگ لگ گئی۔ واقعے میں دو خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی ہونیوالے افراد میں بائیس سالہ صادق، پچیس سالہ پیٹرز ، تیئس سالہ کرن اور بیس سالہ انعم شامل ہیں۔ حادثے کے متاثرہ افراد کو زیادہ زخم نہیں آّئے اور طبی امداد کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ ہے۔

وقت اشاعت : 13/03/2016 - 15:37:48

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں