سپریم کورٹ ، دھرنے کے خلاف دائرآئینی درخواستوں کی سما عت رواں ہفتے ہو گی

اتوار 13 مارچ 2016 15:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے دیے جانے والے دھرنے کے خلاف دائرآئینی درخواستوں کے ساتھ کئی اہم مقدمات کی سماعت رواں ہفتے کی جائیگی چیف جسٹس انور ظہیرجمالی کی سربراہی میں جسٹس میاں ثاقب نثار،جسٹس امیر ہانی مسلم ،جسٹس اقبال حمیدالرحمان ،جسٹس خلجی عارف حسین پرمشتمل پانچ رکنی لارجربنچ 18مارچ کودھرنے کے حوالے سے مقدمے کی سماعت دوبارہ سے شروع کرے گا درخواستیں کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ ،لاہور ہائی کورٹ بار،اسلام آباد ہائکورٹ بار ،لاہور بارایسوسی ایشن ،ملتان ہائی کورٹ بار ،کراچی اور پشاور ہائی کورٹ بار ،کے پی کے بارکونسل ،ساجدترین سمیت دیگر نے دائرکی تھیں علاوی ازیں سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ کازلسٹ میں رواں ہفتے میں فوجی عدالتوں،انسداد دہشت گردی عدالتوں کے سزایافتہ 12سے ملزمان کی سزاکے خلاف اپیلوں کی سماعت بھی چیف جسٹس انور ظہیرجمالی کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ ہی کرے گاعلاوہ ازیں لارجربنچ میں انسداد دہشت گردی کی شق 7اے ٹی اے کے باوجودسمجھوتے کے تحت رہائی بارے مقدمے کی بھی سماعت ہوگی ۔

(جاری ہے)

26سے زائدانتخابی عذرداریوں کی بھی سماعت ہوگی ان مقدمات میں ،سمیراملک ،خواجہ محمداسلام ،ثمینہ خاورجعلی ڈگری کیس ،یوسف ایوب خان ،مولوی محمدحنیف ،محمداویس ،اللہ ڈینو،سمیت دیگر کے مقدمات شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :