میرا اپنے لائف پارٹنر کا انتخاب نہ کر سکی
تازہ ترین : 1

میرا اپنے لائف پارٹنر کا انتخاب نہ کر سکی

کمپیوٹر میں فیڈ کئے گئے شادی کے خواہش مند سات افراد کا ڈیٹا ا ڑ گیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ۔2016ء) خو برو اداکارہ میرا کی جانب سے کمپیوٹر کے ذریعے اپنا دولہا تلاش کرنے کا کام مہنگا ثابت ہونے کے باوجود میرا اپنے لائف پارٹنر کا انتخاب نہ کر سکی ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ اداکارہ میرا کا قیمتی کمپیوٹر میں فنی خرابی کی وجہ سے مسلسل بند پڑا ہے جس کی وجہ سے اس میں فیڈ کئے گئے شادی کے خواہش مند سات افراد کا ڈیٹا بھی اڑ چکا ہے ماہرین کوششوں میں مصروف ہیں کہ حسینہ سے شادی کے خواہشمند افراد کا ڈیٹا بچ جائے کمپیوٹر کی خرابی کی وجہ سے میرا کے لئے اپنا دولہا تلاش کرنا ایک بار پھر مشکل ہو گیا ہے امکان ہے کہ رواں ہفتے کمپیوٹر ٹھیک ہونے پر ہی کمپیوٹر کے ذریعے میرا اپنے دلہا کا انتخاب کریں گی

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/03/2016 - 15:30:52

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں