اوکاڑہ ، واپڈا کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاوٴن ، نوافرادبجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے

اتوار 13 مارچ 2016 15:30

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 مارچ۔2016ء) واپڈا کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاوٴن ، نوافراد ڈائریکٹ کنڈیاں ڈال کر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی واپڈا رینالہ خورد نے نواحی قصبہ لشاریاں میں دوران چیکنگ محمد یٰسین ولد حنیف سکنہ چاہ میاں والا کو ڈائریکٹ کنڈی لگاکر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

اسداللہ خاں ایس ڈی او واپڈا اخترآباد نے نواحی گاوٴں 20 وَن اے ایل میں محمد ریاض ولد اشرف کو بجلی چوری کرتے ہوئے قابو کیا۔

ایس ڈی اَو حویلی لکھا نے دوران چیکنگ چک نمبر۔3 ایس پی میں ملزمان ابوبکر ولد منیر احمد ، پیر اعجاز احمد چشتی اورمحمد اعظم کو ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑاجبکہ نواحی علاقہ بھائی شیخو کا سے محمد اقبال ، بشیر احمد ، باغ علی اور ذوالفقار علی کو بھی ڈائریکٹ کنڈیاں ڈال کر بجلی چوری کرتے ہوئے قابوکیا گیا۔ ملزمان کے خلاف الیکٹرک سٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے

متعلقہ عنوان :