اوکاڑہ ،پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاوٴن ، سات افراد سے 125 لٹرشراب ..
تازہ ترین : 1

اوکاڑہ ،پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاوٴن ، سات افراد سے 125 لٹرشراب بر آ مد

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ۔2016ء)پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاوٴن ، سات افراد سے 125 لٹرشراب ، دوکلوسے زائد چرس جبکہ دوافراد سے ناجائز اسلحہ بھی برآمدکرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے مختلف مقامات سے سات منشیات فروشوں کو پکڑ لیا۔فائر بریگیڈ چوک سے ملزم ہارون مسیح ولد ذوالفقار مسیح سکنہ کرسچین کالونی کے قبضہ سے 10 لٹر شراب ، نواحی گاوٴں 36 فورایل کے نزدیک سے ملزم محمد طفیل عرف پھیلی ولد نور احمد سکنہ 39 فورایل سے 35 لٹر شراب ،نواحی قصبہ مڑھا پھاٹک کے قریب سے ملزم حسن عرف پھٹی ولد جلال دین سکنہ بصیرپور سے 20 لٹر شراب ، نواحی قصبہ بصیر پور میں ملزم محمد عرفان ولد نور محمد سکنہ نئی آبادی سے 25 لٹر شراب اور ملزم محمد احمد ولد شوکت علی سکنہ محلہ زاہد پور حجرہ شاہ مقیم سے 30 لٹر شراب برآمد کرلی گئی۔

اوکاڑہ کے نواحی گاوٴں 32 ٹوایل کے قریب سے ملزم کاشی ولد نذیر سکنہ منصورہ آباد ضلع فیصل آباد کو مشکوک سمجھ کر قابوکیا گیا تو اُس کے قبضہ سے 565 گرام چرس برآمد ہوئی ، نواحی قصبہ رام پرشاد سے ملزم عبدالستار عرف ستاری ولد محمد انور سکنہ مہروک کلاں حجرہ کو قابوکرکے تلاشی لی گئی تو اُس کے قبضہ سے 1620 گرام چرس برآمد ہوگئی جبکہ تین ملزمان نزاکت علی ولد منظور احمد سکنہ 20 ایس پی پاکپتن کو نواحی قصبہ گھٹے پھکنی سے قابوکیاگیا تو ملزم سے 30 بورپسٹل بمعہ سات گولیاں برآمد ہوئیں۔

قصبہ حجرہ شاہ مقیم سے ملزم محمد سلیم ولد محمد یٰسین کو قابوکرکے تلاشی لی گئی تو اُس سے 30 بور پسٹل اور 6 گولیاں برآمد ہوئیں ۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے ، مزید انکشافات کی توقع ہے

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/03/2016 - 15:29:40

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں