فاٹااور ایف آرز میں رواں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم (کل ) سے شروع ہوگی
اتوار 13 مارچ 2016 15:16
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء ) یونیسف ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی معاونت سے فاٹا سیکرٹریٹ کے زیر انتظا م فاٹااور ایف آرز میں اس سال کی تیسری انسداد پولیو مہم 14 مارچ سے شروع ہوگی ۔ مذکورہ پولیو مہم 14سے17مارچ تک فاٹا اور ایف آرز میں جاری رہے گی جبکہ پو لیو سے زیا دہ متا ثرہ اور حساس علاقوں یعنی خیبر ایجنسی ( میں باڑہ اور جمرود)، بنوں (میں باکاخیل ، جانی خیل، ہندی خیل اور تینٹانگہ)، شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 7دنوں تک انسداد پولیومہم چلائی جائے گی۔
پولیٹیکل ایجنٹس ، کمشنرز ، نیم فوجی اور فوجی دستے بھی انسداد پولیو کیمپوں کے علاقہ میں سیکورٹی فراہم کرنے میں مدد دیں گی۔ اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے980353 بچوں کو پولیو کے قطرے پلوا ئے جائے گے۔(جاری ہے)
کُل 3698ٹیمیں پولیو کے قطرے پلوانے کا کام سرانجام دیں گے، جن میں 3333 موبائل، 276فکسڈ اور 89ٹرانزٹ ٹیمیں فا ٹا اور ایف آر ز کے مختلف علاقوں میں بچوں کوویکسین دیں گی۔
اس سال میں ہونے والی مہموں میں کل حدف کے 97 فیصد بچوں کو قطرے پلوانے میں کامیابی ملی جبکے انکا ر کی وجہ سے رہ جا نے والے بچوں کی شرہ 1% سے کم رہی ۔ 2016میں ابھی تک کوئی پولیوکیس رپورٹ نہیں ہوا جبکے 2015کے دوران فاٹا اور ایف آرز میں صرف 16 پولیو کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جسمیں سے شمالی وزیرستان سے ایک،جنوبی وزیرستان سے دوایف آر پشاور سے دو جبکہ خیبر ایجنسی سے کل گیارا پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.