برطانیہ میں مصری طیارہ پرندہ ٹکرانے سے حادثے سے بال بال بچ گیا

دیو ہیکل پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے اگلے حصے میں 60 سینٹی میٹر قطر کا سوراخ ہو گیا، کپتان طیارے کو بحفاظت اتارنے میں کامیاب رہا،حکام

اتوار 13 مارچ 2016 15:11

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مارچ۔2016ء ) برطانیہ میں مصر کی فضائی کمپنی کے طیارے سے ایک بڑا پرندہ ٹکرا گیاجس کے نتیجے میں طیارے کے ڈھانچے میں بڑا سوراخ ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق برطانیہ میں مصر کی فضائی کمپنی کے طیارے سے ایک بڑا پرندہ ٹکرا گیا جس سے طیار ہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔طیارہ لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پہنچ رہا تھا۔

مصری فضائی کمپنی کے ایک ذمہ دار نے بتایا ہے کہ اگلے حصے میں واقع ہونے والی ٹوٹ پھوٹ کی درستی کے بعد طیارہ واپس قاہرہ ایئر پورٹ پہنچ جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مصری فضائی کمپنی کی پرواز 780 کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر اترنے کے دوران ایک پرندہ طیارے سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں اس کے اگلے حصے میں 60 سینٹی میٹر قطر کا سوراخ ہو گیاتاہم کپتان طیارے کو بحفاظت اتارنے میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

عہدیدار کا کہنا تھا کہ بہار اور خزاں کے موسم میں بہت سے ہوائی اڈوں پر نقل مکانی کرنے والے پرندوں کی بھرمار ہوجاتی ہے۔ فضائی ٹرانسپورٹ کی صنعت میں پرندوں کے طیاروں سے ٹکرانے کو "برڈ اسٹرائک" کا نام دیا جاتا ہے.. ان واقعات میں زیادہ تر پرندے انجن کے پنکھوں سے ٹکراتے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسی نوعیت کا ایک واقعہ گزشتہ ہفتے الجزائر میں بھی پیش آیا تھا جب ایک پرندہ الجزائر کے طیارے سے ٹکرا گیا تھاتاہم صورت حال پر فوری طور پر قابو پالیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :