شام میں مسلم شدت پسند باغیوں نے حکومتی فورسز کا جنگی طیارہ مار گرایا
تازہ ترین : 1

شام میں مسلم شدت پسند باغیوں نے حکومتی فورسز کا جنگی طیارہ مار گرایا

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ۔2016ء )شام کے صوبے حما کے وسطی علاقے میں مسلم شدت پسند باغیوں نے حکومتی فورسز کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ حما کے وسطی علاقے میں ایک گاں پر پرواز کر رہا تھا، جہاں اسے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی مدد سے نشانہ بنایا گیا۔ آبزویٹری کے مطابق باغیوں کی جانب سے اس جنگی طیارے پر دو میزائل فائر کیے گئے، جن میں سے ایک اس طیارے کو لگا۔ حکومت کے حامی ایک فیس بک پیج پر بتایا گیا ہے کہ ایک مِگ 21 طیارہ کفرنابودا کے علاقے میں تکنیکی وجوہات کی بنا پر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 13/03/2016 - 15:10:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں